ایل پی جی کی گرانفروشی روکنے کیلئے اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے۔ اوگرا ترجمان کے مطابق ٹیمیں حکومتی متعین کردہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت کو یقینی بنائیں گی، خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان اوگرا نے بتایا کہ انفورسمنٹ ٹیموں نے لاہور اور اسلام آباد کے مختلف ایل پی جی پلانٹس کا دورہ کیا، اوگرا ٹیموں نے قیمتوں کو چیک کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کا بھی معائنہ کیا، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں تعینات رہیں گی۔