پنجاب میں ہماری حکومت تھی لیکن پولیس کہنا نہیں مان رہی تھی: عمران خان

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہماری حکومت تھی لیکن پولیس کہنا نہیں مان رہی تھی، ہم سے بھی زیادہ طاقتور لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو فیصلے کرتے ہیں۔ کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ملک کی تاریخ میں اتنا بڑا بحران نہیں آیا جوآج ہے، یہ بحران پیدا کیا ہوا ہے یہ قدرتی بحران نہیں، ایک آدمی کے فیصلے کی وجہ سے یہ سارا بحران شروع ہوا، اقتدار میں جو بیٹھے ہیں یہ سب ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب نے امید لگائی ہوئی ہے کہ سعودی عرب، چین سے پیسے مل جائیں، جنیوا میں بھی سب نے یہی کوشش کی پیسے مل جائیں، جنیوا میں سب نےکہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہیں، پیسے دیں۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ میں نے ساڑھے 3 سال میں اتنے دورےنہیں کیے جتنے شہبازشریف نے 4 ماہ میں کیے۔