سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کاچاند نظرآگیا ہے جہاں آج پہلاروزہ ہے۔
سعودی عرب کی سپریم عدالت نے سرکاری طور پر چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا جسکے بعد آج پہلا روزہ ہو گا ۔ روزے کا اعلان ہوتے ہی لوگوں نے جوش و خروش سے رمضان المبارک کی تیاری شروع کر دی ہے۔ دنیا بھر سے مسلمانوں نے رمضان کے پہلے عشرے میں یہاں پہنچ کر عمرے کی ادائیگی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔اسکے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی چاند نظر آ گیا ہے۔ قطر، عمان اور بحرین سمیت دیگرخلیجی ریاستوں میں بھی آج پہلا روزہ ہو گا۔ لیبیا، مصر اور شام میں بھی سرکاری طور پرآج پہلےروزے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کے مسلمانوں میں اس بار بھی پہلے روزے کے حوالے سے اختلاف برقرارہے۔