رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج نماز عصر کے بعد ہو گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس آج شام عصر کے بعد کراچی میں ہو گا ۔ ادھر دارالحکومت اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کی عمارت میں منعقد ہو گا۔ اسکے علاوہ مختلف علاقوں میں دیگر چھوٹی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہونگے۔ اجلاس میں چاند دیکھنے اور ملک کے مختلف علاقوں سے ملنے والی شہادتوں کے بعد ماہ رمضان کا باقاعدہ اعلان کیا جائےگا۔