موٹروے پر شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب کار اور ٹرالر کے تصادم میں کارسوار تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو زرائع کے مطابق موٹروے پر ایک کار میں سوار تین افراد لاہور سے راولپنڈی جا رہے تھے کہ شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب ان کی گاڑی تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افرادموقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کےلاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کر دیا۔