امریکی ریاست کولوراڈو میں فلم دی ڈارک نائٹ رائزیزکے پریمئر کے دوران فائرنگ, بارہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور کے مقامی تھیٹر میں بیٹ مین سیریزکی فلم دی ڈارک نائیٹ رائزیزکا پریمئر شو جاری تھا کہ دومسلح افراد نےفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بارہ افرادموقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ بیس زخمی بھی ہوئے ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد کا بھی استعمال کیا ہے، واقعے کے فوری بعد سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لےکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ہلاکتوںمیں مزیداضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے،