ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے قریب حساس علاقے سے سات سالہ بچہ تاوان کے لئے اغوا کرلیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے سے سات سالہ محمد اعجاز کو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کیا،ملزموں نے مغوی بچے کے والدین سے تاوان طلب کرلیا ہے۔والدین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔سات سالہ بچے کو ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس کے قریبی علاقے سے اغوا کیاگیا ہے جو حساس ترین علاقہ ہے۔وفاقی دارالحکومت میں چند روز پہلے تاوان کے لیے اغواء ہونے والے منی چینجز کا بھی سراغ نہ لگایا جا سکا۔