حکومت سازی کے لیے جاری بات چیت کو ترک کر کے ملک میں جاری مظاہروں پر توجہ دیں: مقتدیٰ الصدر
عراقی مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے کہا ہے کہ وہ حکومت سازی کے لیے جاری بات چیت کو ترک کر کے ملک میں جاری مظاہروں پر توجہ دیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عراق میں رواں برس مئی میں ہونے والے انتخابات میں مقتدیٰ الصدر کے انتخابی اتحاد کو کامیابی ملی تھی، تاہم اب تک عراق میں حکومت قائم نہیں ہو پائی ہے۔ عراق کے جنوبی شہروں میں متعدد مقامات پر مظاہرے جاری ہیں، جن میں مظاہرین بہتر سہولیات، پانی اور روزگار کے مواقع کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کے مطالبات کر رہے ہیں۔ان مظاہروں کے دوران متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔