چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے بائیس جولائی کو مزار قائد پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا
الیکشن دو ہزار اٹھارہ کیلئے ملک میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے،، ایسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بائیس جولائی کو کراچی مزار قائد پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا،عمران خان نےویڈیو پیغام میں سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے جلسہ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ادارے بری طرح برباد کئے گئے ہیں، اور اسکے وسائل نہایت بے دردی سے لوٹے گئے ہیں، عمران خان کا کہناتھا کہ سندھ کی پچھتہر فیصد آبادی خط غربت سے نیچے سسک رہی ہے،جبکہ تھرپارکر میں ستاسی فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں،،اورسندھ کا صوبہ کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے،کپتان نے کہا کہ وہ 22 جولائی کو مزار قائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل بتائیں گے، عمران خان نے سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکلنے اور مزار قائد پہنچنے کی اپیل کی ہے