عابد باکسر پر بے بنیاد مقدمات درج .
سابق پولیس افسر عابد باکسر اپنے وکیل کےساتھ ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی کی عدالت میں پیش ہوئے،،،عابد باکسر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عابد باکسر پر قتل،اغوا اور دیگر الزامات پر بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں،،،مقدمات کا مقصد درخواست گزار کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ہے،،،وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عابد باکسر کی ضمانت منظور کی جائے،، جس پر عدالت نے عابد باکسرکی ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی،،،عدالت نے پولیس کوعابد باکسر کو چاراگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا،، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عابد باکسر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک واپس آکر بہت خوش ہیں،،، عابد باکسر کا مزید کہنا تھاکہ وہ بہت سے رازوں سے پردہ اٹھائیں گے۔