شہر لاہور میں پرچموں کی بہا ر۔
لال پیلے نیلے ہرے اور دیگر شوخ رنگوں کے بینرز اور پارٹی پرچم ،،، کوئی بلے کو سپورٹ کر رہا ہے تو کوئی شہر لاہور میں شیر کے دھارنے کا انتظار کر رہا ہے، تحریک لبیک، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور بہت سے آزاد امیدواروں کے بینرز، فلیکسز اور پارٹی پرچم گلی کوچوں، چوک، چوراہوں پر لگے ہوئے ہیں،،، جس کے باعث شہر کی خوبصورتی ماند پڑنےلگی ہے۔یہ مناظر ہیں لاہور کی معروف شاہراہ جیل روڈ کے جہاں بنائے گئے پل، راہداریاں، پھولوں سے لدی کیاریاں سب ہی الیکشن کی گہما گہمی میں رنگی ہیں،،، لبرٹی گول چکر سے لے کر ایم ایم عالم روڈ ، مال روڈ اور دیگر اہم شاہرائیں بھی ایسا ہی منظر پیش کر رہی ہیں،،، شہریوں کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل بینرز کی بھرمار سے باغوں کے شہر لاہور کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے۔تشہیر کے لئے استعمال کئے جانے والے یہ بینرز ٹریفک کے نظام کو بھی متاثر کر رہے ہیں یہ مناظر ہیں فیروز پور روڈ کے جہاں تیز ہوا چلنے سے بینرز زمین پر آ گرے اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔یوں الیکشن سے قبل بینرز کبھی زمین پر گرتے تو کبھی کچرے کے ڈھیر میں نظر آئے۔