جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الااحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شیخ رشید کے مد مقابل امیدوار حبیف عباسی کی اپیل پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی، حنیف عباسی کے وکیل اور جسٹس عظمت سعید میں دلچسپ مکالمہ ہوا حنیف عباسی کے وکیل نے کہا کہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتا ہوںجسٹس عظمت سعید بولے کہ حنیف عباسی اپنے وکلاء پر اعتماد نہیں کرتے ،ہائی کورٹ کا حکم فریقین کی رضامندی سے جاری ہوا، جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ حنیف عباسی وکیل کی عدالت میں کی بات سے مُکر جاتے ہیں،ایسا نہ ہو درخواست واپس لینے پر آپکے خلاف درخواست دیدیں، وکیل حنیف عباسی نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ میں دلائل دینے کی اجازت دی جائے، جسٹس عظمت سعید بولے کہ آپکو دلائل دینے سے کسی نے نہیں روکا،آپ چاہتے ہیں سجی دکھا کر کھبی ماری جائے، لیگی رہنما کے وکیل نے کہا کہ عدالت بتائے میں آگے کیا کروں؟ جس پر جسٹس عظمت سعید بولے کہ مفت میں کوئی قانونی مشورہ نہیں دینگے
ایفیڈرین کوٹہ کیس لیگی رہنما حنیف عباسی مشکلات کی دلدل میں
Jul 20, 2018 | 16:18