سندھ میں ائیرپورٹس سمیت تمام ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز، ٹرک اڈوں پرسخت سیکیورٹی
آئی جی سندھ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولنگ پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کو مذکورہ مقامات سمیت مرکزی مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، درگاہوں اور خانقاہوں کے علاوہ اقلیتی برادری کے جملہ مذہبی مقامات کے اطراف رکھنے کو ترجیح دی جائے،،ائیرپورٹس سمیت تمام ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز، ٹرک اڈوں وغیرہ پر سیکیورٹی و کڑی نگرانی جیسے اقدامات مزید سخت کئے جائیں، ان کا مزید کہنا ہے کہ باالخصوص مضافاتی علاقوں میں انٹیلی جینس کے مجموعی اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے،،، عام انتخابات کے انعقاد سے قبل صوبے کے ممکنہ حساس پولنگ اسٹیشنز کے علاقوں میں پولیس کے خصوصی دستوں سے فلیگ مارچ کے اقدامات کئے جائیں،،، آئی جی سندھ نے یہ احکامات چمن دھماکا کے تناظر میں جاری کئےہیں۔