پاکستان نے تاریخ رقم کردی، چوتھے ون ڈے میں تین سوننانوے رنزکا نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان نے چوتھے ون ڈے میں زمبابوے کے خلاف تاریخ رقم کردی،پاکستانی بلے بازوں کی دھواں داربیٹنگ نے زمبابوے کے باؤلرزکے چھکے چھڑا دئیے،گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کے باؤلرزکی خوب درگت بنائی،مقرررہ پچاس اوورزمیں تین سوننانوے رنزکا نیا قومی ریکارڈ اپنے نام کیا،،فخرپاکستان فخرزمان نے ڈبل سنچری بنا ڈالی,جارحانہ مزاج بلے بازدوسودس رنزبنا کرناقابل شکست رہے،اوپنربلے بازنے اپنی ڈبل سنچری میں گراؤنڈ کے چاروں اطراف پانچ چھکے اورچوبیس چوکے لگائے, فخرزمان نے یہ کارنامہ ایک سوچھپن گیندوں پرسرانجام دیا،دوسری جانب امام الحق نے بھی شاندارسنچری سکورکی،،انھوں نے آٹھ چوکوں کی مدد سے ایک سوتیرہ رنزسکورکیے, میچ کے اختتامی اوورزپاکستان کے بھرتے ہوئے ٹیلنٹ آصف علی نے بھی بائیس گیندوں پرففٹی جڑدی،پاکستانی بیٹسمینوں کے آگے میزبان ٹیم کے باؤلرزبے بسی کی تصویردکھائی دئیے