شفاف الیکشن ہوئے تو ن لیگ جیت جائے گی، عمران خان کے جلسوں میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں۔ شہباز شریف
پشاور میں امیرمقام کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نگراں حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں،نگراں حکومت نے نوازشریف کے استقبال کے لئے آنے والے سینکڑوں کارکنوں کو تحریک انصاف کے کہنے پر گرفتار کیا اور انکے کے خلاف دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کروائے۔شہباز شریف نےعمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتے اورعوام کو گمراہ کرتے ہیں،عمران خان نےکےپی میں ہسپتال، اسکول اور سڑکیں نہیں بنائیں،عمران خان اشتہارات میں نجی ہسپتال کی تصاویر دکھا رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کہہ سکتے ہیں لاہور کو پشاور جیسا بناوں گا؟،عمران خان کے جلسوں میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں۔انہوں نےالیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس وقت ن لیگ کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے