موجودہ ملکی حالات میں اگر معلق پارلیمان بنتی ہے تو یہ ملک کے لیے بڑی بدقسمتی ہو گی, عمران خان
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ،، ملک کو ایک طاقتور حکومت کی ضرورت ہے جبکہ معلق پارلیمان ہمیشہ کمزور ہوتی ہے،، موجودہ حالات میں پاکستان کو جس طرح کے معاشی بحران اور مشکلات کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لیے طاقتور حکومت کی ضرورت ہے جو بڑے فیصلے کر سکے،، عمران خان نے کہا کہ وہ حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنے پر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کو ترجیح دیں گے،، اگر اتحاد بنانا پڑا تو نہ تو یہ ن لیگ سے بنے گا اور نہ ہی پیپلز پارٹی سے کیونکہ ان کے رہنما کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں ،، اگر ان کے ساتھ حکومت بنانی ہے تو اس سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھیں،، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ،، گذشتہ انتخابات میں دھاندلی کی بات پر سب جماعتوں نے ان کی مخالفت کی کیونکہ ان سب نے مل کر دھاندلی کی تھی،، اب یہ دھاندلی کا شور اس لیے مچا رہے ہیں کیونکہ ان کو ڈر ہے کہ یہ الیکشن ہارنے جا رہے ہیں اور ان کو یہ بھی ڈر ہے کہ ایمپائر ان کے اپنے نہیں ہیں ،، عمران خان نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے انہیں خدشات لاحق ہیں،، اس سے صرف تحریک انصاف کی انتخابی مہم متاثر ہو رہی ہے کیونکہ دیگر جماعتیں چار دیواری میں مہم چلا رہی ہیں۔۔۔