بنگلہ دیش:مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں 30 افرادہلاک
بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں میں تیس افرادہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق ملک میں مون سون کی شدید بارشوں سے بیس لاکھ سے زائدافرادمتاثر ہوئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ خوراک کاعالمی ادارہ متاثرہ افراد کوامداد کی فراہمی کے لئے بنگلہ دیش کے متعلقہ سرکاری محکموں اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے