عازمین حج کی بلاتعطل نقل وحرکت یقینی بنانے کیلئے منصوبہ تشکیل دیاگیاہے:ڈی جی حج
ڈائریکٹرجنرل حج ڈاکٹرساجدیوسفانی نے کہاہے کہ عازمین حج کی بلاتعطل نقل وحرکت یقینی بنانے کے لئے ایک مربوط منصوبہ تشکیل دیاگیاہے۔انہوں نے یہ بات مکہ مکرمہ میں سرکاری میڈیا کوایک خصوصی انٹرویومیں کہی۔انہوں نے کہاکہ نقل وحرکت میں کسی بھی تعطل سے بچائو کے لئے ڈرائیوروں کوعازمین حج کی عمارتوں میں رہائش دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرعازمین حج صبح نوبجے سے پہلے حرم شریف پہنچ جائیں تو انہیں بہترجگہ کی فراہمی ممکن ہے۔مکہ مکرمہ سے ریڈیو پاکستان کے خصوصی نمائندے نے کہاکہ عازمین حج نے نقل وحرکت کی بہتر سہولیات پراطمینان کااظہارکیاہے اور خانہ کعبہ میں نمازوں کی بروقت ادائیگی کو ممکن بنانے پر حکومت پاکستان کوسراہا۔