ہمارے سب رہنماؤں کوگرفتار کرلیں مگر غریب کوسستی چینی،بجلی اورگیس تو دو: احسن اقبال

مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور ایم این اے احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سلیکٹو وزیراعظم ناکام ہونے پر قومی اداروں کوسیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، ایل این جی ڈیل میں انہی کی بدولت ملکی خزانے کے اربوں ڈالر بچائے گئے۔مسلم لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، میاں محمد نواز شریف کو فوراً جیل سے رہا کیا جائے۔ انہیں بے گناہ عدالت میں رکھا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دس لاکھ افراد بے روزگارہو چکے ہیں۔ ان کو ملک چلانا نہیں آتا صرف پگڑیاں اچھالنی آتی ہے۔، ہم سب کوجیل میں ڈال دوغریب کوسستی چینی،بجلی اورگیس تو دو۔ اس سال مہنگائی کی شرح72سالوں سے زیادہ ہونے جا رہی ہے۔ ہمارے ساتھ جومرضی کرلو،عوام کوریلیف دو۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں۔ پروڈکشن آرڈرجاری کرے یا نہ کریں مہنگائی،بے روزگاری میں پسے ہوئے عوام کی آوازاسمبلی میں اٹھائیں گے۔