انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ نے بڑا اعلان کردیا
کراچی: انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ نے مطالبے کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کی خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، پبلک ٹرانسپورٹرز نے مین سپرہائی وے احتجاجاً بند کردی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سے پابندی ہٹانے تک احتجاج جاری رہے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے عالمگیر خان بھی مظاہرے میں شریک ہوئے، اس دوران انہوں نے مظاہرین کے ساتھ ہم آواز ہوکر مطالبے کی منظوری پر زور دیا۔