کرونا وائرس کے باعث ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ملتوی
دبئی: کرونا وائرس کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 ملتوی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرونا وائرس کے باعث ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 ملتوی کردیا، ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ آئی سی سی ٹیلی کانفرنس میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول تھا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 میں اکتوبر نومبر میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا فائنل 14 نومبر 2021 میں کھیلا جائے گا۔