اوورسیز پاکستانی غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں، زلفی بخاری
معاون خصوصی زلفی بخاری نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے قانون سازی میں ترمیم کررہے ہیں، پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں قانون سازی متوقع ہے۔ دہری شہریت کے حوالے سے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دہری شہریت سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، شہباز گل، معید یوسف، ندیم افضل کے پاس غیرملکی پاسپورٹ نہیں ہیں، اگر کوئی مشیر غیرملکی رہائش رکھتا بھی ہے تو بتایا جائے قانون کہاں ٹوٹا۔