سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کی ضمانت سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کی ضمانت سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔87 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے پاکستان بنے 72سال، آئین کو بنے 47 سال ہو چکے،آج بھی پاکستان کے عوام کو آئینی حقوق نہیں مل رہے۔