ہالینڈکا فوجی ہیلی کاپٹر کیریبیئن جزیرہ کے قریب گر تباہ ، 2 افراد ہلاک، 2 زخمی
ہالینڈ کا فوجی ہیلی کاپٹر کیریبیئن جزیرہ کے علاقے اروبا میں گر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دوپہر کو جرمن فوجی ہیلی کاپٹر مضافاتی جزیرہ کیوراساﺅ جارہا تھا کہ اس دوران اروبا کے ساحل سے 12کلومیٹر کے فاصلے پر اچانک گر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ ڈچ مسلح افواج کے سربراہ راب بائیر نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور کوسٹ گارڈ اور ڈچ فوج کے غوطہ خوروں کی ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس تلاش جاری ہے تاہم تیز ہواﺅں اور بلند لہروں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات درپیش ہوں گی۔