چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ۔ پی آئی اے کا طیارہ 7 لاکھ ویکسین ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ۔ چین سے 20 لاکھ سائینو فارم ،55 لاکھ سائینو ویک ڈوز لائی جاچکی ہیں۔ کورونا ویکسین کی کھیپ فیڈرل اے پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی۔ بیجنگ سے ویکسین کی ایک کھیپ آج رات دوسری کل دوپہر پہنچے گی ۔ رواں ماہ چین سے 75 لاکھ کوروناویکسین ڈوز لائی جا چکی ہیں ۔ پاکستان نے 20 لاکھ سائنو فارم ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں