ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 37 افراد جاں بحق
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 37 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو ہزار 145 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادو شمار کے مطابق اس وباء سے ملک میں اموات کی تعداد اب 92 ہزار 848 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز 40 ہزار 805 ٹیسٹ کئے گئے اور مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کی شرح پانچ اعشاریہ دو پانچ رہی۔نو لاکھ 21 ہزار پچانوے مریض اس وباء سے صحت یاب ہو گئے۔ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ روز چھ لاکھ سے زائد افراد کو، کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگائی گئی اور ملک میں ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد اب دو کروڑ چالیس لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔