تیسرا ٹی20: پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
تین میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔مانچسٹر میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ اس اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان قادر اور حسن علی کو فائن الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی رینکنگ بہتر کرنے کا موقع ہے، سیریزجیتے،تو چوتھےسےتیسرےنمبرپر آجائیں گے۔انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں آخری سات میچز میں چار فتوحات حاصل کی ہیں، جبکہ تین شکستوں میں سے دو پاکستان کیخلاف مقابلوں میں ہوئیں۔گرین شرٹس یہاں دو ہزار سولہ میں نو وکٹوں سے سرخرو ہوئے تھے، گذشتہ سال بھی بابر اعظم الیون نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی تھی۔