عراق میں عید کی شاپنگ کے دوران بازار میں خودکش حملہ، 36 افراد جاں بحق
عراق کے دارالحکومت بغداد کی پرہجومم مارکیٹ میں ہونے والے خودکش دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔خبرایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق دھماکا صدر سٹی کے نواحی علاقے میں ہوا جہاں مارکیٹ میں عوام کی بڑی تعداد عیدالاضحیٰ سے قبل اشیائے خورونوش کی خریداری میں مصروف تھی۔دھماکے کے بعد عراق میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے کہ داعش واپس آگئی ہے جبکہ 2017 میں حکومتی فورسز کی زبردست کارروائیوں کے نتیجے میں ان کا خاتمہ ہوگیا تھا لیکن متعدد علاقوں میں ان کے ٹھکانوں کی موجودگی کا بتایا گیا تھا۔داعش نے پیغام رسانی کی سروس ٹیلی گرام کے ذریعے بیان میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ خود کش بمبار نے وحیلت مارکیٹ میں دھماکا خیز بیلٹ اڑا دی۔