تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے ایم پی ایز پر نظر رکھنے کی بجائے پولیس اور آئی بی کو اپنے بندوں کے پیچھے لگائیں۔مونس الٰہی
پاکستان مسلم لیگ( ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 144ایم پی ایز موجود تھے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور ان کے اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں صرف 144ایم پی ایز موجود تھے، یہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے ایم پی ایز پر نظر رکھنے کی بجائے پولیس اور آئی بی کو اپنے بندوں کے پیچھے لگائیں۔