شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو گھر بھیجنا پڑے گا:فواد چودھری
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انہیں گھر بھیجنا پڑے گا اس کیلئے تیاری مکمل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوملک کے معاشی حالات پر شدید تشویش ہے، پاکستان پر مسلط کئے گئے نااہل حکمرانوں کے ہاتھ سے معاملات نکل چکے ہیں۔