ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹری بینک میں ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہو کر225 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار ہے ۔ ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں ہفتے کے تیسرے روز بھی مسلسل چڑھاؤ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 226 روپے پر پہنچ گیا۔ ڈالرگزشتہ روز 221 روپے99 پیسوں کی سطح پربند ہوا تھا ۔ پاکستان میں منگل کے روز روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت میں تقریباً سات روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ روزڈالر کی قیمت میں تقریباً سات روپے ہونے والا اضافہ ملکی تاریخ میں کسی ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ہے اور 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 40140 کی سطح ہر موجود ہے۔ گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔