آصف زرداری پی ٹی آئی اراکین کو خریدنے کی سازش کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان کا الزام
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف علی زرداری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کو خریدنے کی سازش کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہمیں 11 ووٹوں کی برتری حاصل ہے اور پی ٹی آئی سے کچرا نکل گیا، اب سچے ارکان باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا پی ٹی آئی کے 5 بندے غائب کر دیں گے۔ مسلم لیگ ن نے تو اپنی ہار تسلیم کر لی تھی اور رانا ثنا اللہ سے پوچھا جائے کہ یہ بیان کیوں دیا ؟