یوسف رضا گیلانی بےنظیر بھٹو کی قبر سے وفاداری کرتے ہوئے شان سے گھر گئے.راجہ ریاض، سابق وزیراعظم نے صرف اپنے کرپٹ باس سے وفا کی۔ رانا ثنا اللہ
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد کا کہنا تھا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے تاہم یوسف رضا گیلانی نے پارٹی سے وفاداری کا حق ادا کردیا۔انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کے لئے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون سے بھی مشاورت جاری ہے تاہم نئے وزیراعظم کے لئے نون لیگ کے ووٹوں کی ضرورت نہیں۔ راجہ ریاض احمد نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں، امید ہے کہ یہ اعزاز موجودہ حکومت ہی حاصل کرے گی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے کسی آئین اور قانون سے نہیں بلکہ اپنے کرپٹ باس سے وفاداری کی اسی وجہ سے وہ عزت سے نہیں بلکہ بے توقیر ہوکر اقتدار کے ایوانوں سے نکلے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون وزارت عظمی کے لئے کوئی نام سامنے نہیں لارہی بلکہ ہم فوری انتخابات چاہتے ہیں۔