وفاقی بجٹ سمیت چھبیس اپریل سے انیس جون تک یوسف رضاگیلانی کے بطور وزیراعظم تمام اقدامات غیرآئینی قراردینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہورہائیکورٹ میں درخواست مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ سپریم کورٹ نے یوسف رضاگیلانی کو چھبیس اپریل سے نااہل قراردیا ہے لہٰذا چھبیس اپریل سے انیس جون تک کے ان کے تمام اقدامات کو غیرآئینی قراردیاجائے۔ درخواست میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی کے بعد سالانہ بجٹ دوہزاربارہ تیرہ بھی منظور کیاگیا ہے جو کہ غیرآئینی ہےجبکہ چھبیس اپریل کے بعد یوسف رضا گیلانی نے کئی اہم تقرریاں اور تبادلے کئے جنہیں کالعدم قراردینے کے ساتھ ساتھ چھبیس اپریل کے بعد کے تمام غیرملکی دوروں کے اخراجات بھی ان سے وصول کئے جائیں۔