سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا
سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا مسلم لیگ ق کا وفد چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں زرداری ہاؤس پہنچا،میاں افتخارکی قیادت میں اے این پی کے رہنماؤں نے بھی افطار پارٹی میں شرکت کی۔ جبکہ ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت ڈاکٹر فاروق ستار نے کی۔ مولانا فضل الرحمان بھی افطار ڈنر میں شریک تھے۔مہمانوں کی چکن پکوڑے، چکن سموسے، چناچاٹ، بریانی اور دیگرمزیدار پکوانوں سےتواضع کی گئی، وزیراعظم سمیت مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی رہنماء نے افطار پارٹی میں شرکت نہیں کی۔زرداری کے افطار ڈنر میں مہمانوں کی تعداد توقع سے کم رہی، مہمانوں کیلئے سجائے گئے پانچ میں سے دو ٹیبل خالی رہے، فرحت اللہ بابر کے مطابق افطار ڈنرمیں صرف اتحادیوں کو بلایا گیا حکومت کومدعو نہیں کیاگیا، وزیراعظم ہاؤس نے وزیراعظم اور سابق صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تردید کی،دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مصروفیت کا بہانہ بنا کر افطار پارٹی میں شرکت نہیں کی۔ جبکہ تحریک انصاف کا بھی کوئی رکن افطار پارٹی میں نہیں آیا۔