گال ٹیسٹ میں سرفراز احمد اور اسد شفیق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے قومی ٹیم کو مشکلات سے نکال دیا
قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز ایک سو اٹھارہ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا،پاکستانی ٹیم شدید مشکلات سے دو چار تھی لیکن سرفراز احمد اور اس شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا،دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ایک سو انتالیس کی پارٹنر شپ قائم کی ،اس دوران سرفراز احمد چھیانوے رنز پر دمیکا پرشاد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،ان کی اننگز میں گیارہ چوکے شامل تھے ،،اسد شفیق نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور کیرئر کی گیارہویں نصف سنچری اسکور کی قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ بیٹسمین سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے گال ٹیسٹ کے دوران اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے، انہوں نے یہ کارنامہ اٹھائیس اننگز میں انجام دیا،اس طرح سرفراز احمد پاکستان کی طرف سے سب سے تیز ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمینوں کی اوور آل لسٹ میں سرفراز احمد دسویں نمبر پر موجود ہیں،تیئس اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کمار سنگاکارا فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں