نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا
میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پانچ ایک روزہ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں نبردآزما ہونگی ،مقابلہ جیتنے والا سیریزاپنے نام کرلے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں بلے بازوں کا پلڑا بھاری رہا اور شائقین کو ہائی اسکورنگ میچز دیکھنے کو ملے دوسری طرف انگلش کپتان ایون مورگن اور کیوی کپتان برینڈن مکلم سیریز جیتنے کیلئے پر عزم دکھائی دیتےہیں