گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں باپ نے گھریلو جھگڑے پر دو کمسن بیٹٰوں کو قتل کر دیا، بیوی شدید زخمی ہو گئی
ایمن آباد میں شفقت نامی شخص کا اپنی بیوی سے خرچ مانگنے پر جھگڑا ہوا، نوبت بڑھتے بڑھتے تشدد تک جا پہنچی اور شفقت نے طیش میں آ کر اپنی بیوی اور دو بیٹیوں پر چھریوں کے وار کیے جس سے دونوں بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں اور بیوی شدید زخمی ہو گئی،واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،اہل علاقہ کے مطابق اس سے قبل بھی میاں بیوی کے درمیان لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا، پولیس نے آلہٰ قتل قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے،