جنوبی چین میں گزشت48گھنٹوں کے دورا ہونیوالی طوفانی بارشوں سے کم ازکم18 افراد ہلاک جبکہ 4 لاپتہ ہیں
چین کے جنوبی صوبوں حوبی اور حنان میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے درمیان آٹھ انچ بارش ریکارڈ کی گئ ہے بارش سے سینکڑوں مکانات متاثر ہوئے ہیں جبکہ کرنٹ لگنے اور دیواریں گرنے سے اٹھارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں حوبی میں دس جبکہ حنان میں آٹھ افراد ہلاک ہو ئے ہیں، حوبی میں چھہ لاکھ چونسٹھ ہزار جبکہ حنان میں 5 لاکھ ستائیس ہزار افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں