وائس چیئرمین فش ہاربراتھارٹی سلطان قمر صدیقی سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے
رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ سلطان قمر صدیقی نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی رقم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھجواتے تھے،انہوں ایک ارب روپے سے زائد رقم ہنڈی کے ذریعے دبئی اور ملائشیا منتقل کی،لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ تاج محمد تاجو تاجروں کو اغوا کر کےرقم حاصل کرتا تھا،رینجرز ذرائع کے مطابق سلطان قمرصدیقی نے ملزمان سے رابطے کے لئے کبھی فون یا لینڈ لائن نمبر استعمال نہیں کیا،قمرصدیقی ملزمان سے رابطے کے لئے خود ان کےپاس جاتےیا پرچیاں فراہم کرکے تاجروں کے اغوا سے متعلق آگاہ کرتے،دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ ملزم سلطان قمرصدیقی کے اثاثوں میں ایک اسلحہ کی دکان، بنگلہ، چار لگژری فلیٹس اور کار شورومز شامل ہیں جن کی مالیت ستر کروڑ روپے بنتی ہے۔