جاپان اور جنوبی کوریا ہی کیا کم تھے کہ اب چین کی انڈونیشیا سے بھی بگٓڑنے لگی

جاپان اور جنوبی کوریا ہی کیا کم تھے کہ اب چین کی انڈونیشیا سے بھی بگٓڑنے لگی ،اور وجہ تنازعہ ہے جنوبی چین کا سمندر،اس سمندر پر چین کا بڑھتا اثر ورسوخ خطے کے دیگر ممالک کیلیے مشکلات پیدا کر رہا ہے،پیر کی صبح چینی اور اندونیشین بحریہ کے درمیان جھڑپ ہوئی ،انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ چینی جہاز ان کی سمندری حدود میں موجود تھا ،وارننگ دینے پر اس جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی،انڈونیشین وزیر خارجہ نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سمندری حدود کیخلاف ورزی برداشت نہیں اور معاشی مفادات کے تحفظ کیلیے کوئی قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،ا س سے قبل آسٹریلیا ،جاپان ،کوریا اور نیوزی لینڈ بھی چین کے حوالے سے اسی قسم کے بیانات جاری کر چکے ہیں