افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک بار پھر مقتل گاہ بن گیا

حملہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کے قریب کابل کے مشرق میں جلال آباد کو جانے والی پغمان ہائی وے کے قریب ہواافغان میڈیا کے مطا بق خودکش حملہ آور نے کابل میں ایک منی بس کو نشانہ بنایا جس میں غیر ملکی سکیورٹی گارڈز سوار تھے حملہ آورپیدل تھا اور اس نے بس کے نزدیک پہنچ کر خود کو اڑایا،دھماکے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 26 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صاق صدیقی نے سوشل میڈٰیا پر کہا ہے کہ پولیس متاثرین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کابل ہی میں رکن پارلیمنٹ عطااللہ فیضانی کی گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے رکن پارلیمنٹ سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے