پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی گتھی سلجھنے کا نام نہیں لے رہی

پاناما لیکس کی تحقیقات،ٹی او آرز طے کرنا بڑا مسئلہ بن گیا معاملات طے کرنے کیلئے بنائی جانے والی مشترکا کمیٹی کی آٹھ بیٹھکوں کا نتیجہ صفر ہی نکلا
ہر بیٹھک میں اپوزیشن اپنے مطالبات پر قائم رہی،، جبکہ حکومت اپنے موقف پر ڈٹی ہے کہ اپوزیشن کی ہر بات نہیں مانی جائے گی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کوششیں بھی اپوزیشن کو رام نہ کرسکی، پرویز رشید کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقاتوں کے باوجود پاناما لیکس کا اونٹ کسی کروٹ بیٹھتا دکھائی نہیں دے رہا
اپوزیشن کا یہ مطالبہ ہے کہ پہلے شریف خاندان کا احتساب باقی بعد کی باتیں،،حکومت نے ٹی او آرز کو من و عن تسلیم نہ کیا تو دمادم مست قلندر ہو گا، حکومتی اراکین بھی ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،حکومت کہتی ہے کہ اگر شریف خاندان کا احتساب ہو گا تو سب کا ہو گا۔