بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد میں پارٹی کےسینئر رہنماؤں سےملاقاتیں کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے ہونے والی اہم ملاقاتوں میں ٹی او آرز کمیٹی کے ڈیڈلاک پر پارٹی پوزیشن کے حوالے سے مشاورت کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو کچھ ہدایات بھی جاری کی جائیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری دبئی میں پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں پارٹی کی دیگر قیادت اور سینئر رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے