الیکشن کمیشن نے جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر علیم خان ریفرنس پر فیصلہ 5بار مؤخر کردیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممبران کی عدم تعیناتی پرعلیم خان ریفرنس پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے تحریک انصاف کے علیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر ریفرنس دائر کررکھا ہے۔ اکاون صفحات پر مشتمل ریفرنس میں علیم خان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ واضع رہے کہ ممبران الیکشن کمیشن کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیرفعال ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ممبران کی تعیناتی تک چیف الیکشن کمشنر اکیلے ریفرنس کے فیصلے کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے۔ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل رواں ماہ چھ جون کو فیصلہ مؤخر کیا تھا۔