مٹھی میں غذائی قلت اوربیماری سے مزید3چے جان کی بازی ہار گئے

تھرپارکر کے موت اور بھوک کا راج قائم ہے. بھوک و افلاس اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث صورتحال ابتر نظر آتی ہے۔ تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں غذائی قلت اور بیماریاں مسلسل موت بانٹنے میں مصروف ہیں۔ مٹھی میں تمام تر دعوؤں کے باوجود غذائی بحران پر قابو نہ پایا جا سکا۔ ہسپتالوں میں طبی سہولیات نہ ملنے پر معصوم بچے جان کی بازی ہار رہے ہیں
کئی علاقوں میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے اور متاثرین کے لیے امداد کا حصول بھی خواب بن کر رہ گیا ہے ۔ سندھ حکومت نے تھرپار کر کیلئے بڑے بڑے اعلانات بھی کئے لیکن لوگوں کی قسمت نہ بدل سکی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ دعوؤں کے برعکس ان کی عملی امداد کو ممکن بنایا جائے۔