یوروکپ میں آج گروپ bکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی
کل کھیلے گئے دو اہم میچز میں فرانس اور سوئٹزر لینڈ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ،میچ کے دوران فرانس کو گول کرنے کے دو یقینی مواقع ملے لیکن فائدہ نہ اٹھایا جا سک البانیہ نے سخت مقابلے کے بعد رومانیہ کو ایک صفر سے ہرا دیاراؤنڈ آف سکسٹین میں پہنچنے کیلیے البانیہ کی امیدیں ابھی برقرار ہیں ،،فرانس سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں ٹاپ پر ہے،سوئٹزر لینڈ کے پانچ اور البانیہ کے تین پوائنٹس ہیں ، ہر گروپ کی ٹاپ ٹو ٹیمیں ازخود اگلے راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کر جائینگی جبکہ باقی بارہ ٹیموں میں سے ٹاپ فور کو اگلے راؤنڈ میں کھیلنے کا موقع ملے گا ،پوائنٹس برابر ہونے کی صورت میں فیصلہ بہتر گول اوسط پر کیا جائے گا