سپاٹ فکسنگ سکینڈل کےایک اورکردار محمد آصف بھی پاکستان سےکھیلنےکیلیےپرتولنے لگے

ناروے میں کلب کرکٹ کھیلتے محمد آصف پاکستانی ٹیم کا حصہ بننے کیلیے پر عزم ہیں ،،غیر ملکی سپورٹس ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آصف کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم میں واپسی کیلیے سخت پریکٹس کر رہے ہیں ،،پاکستان میں موسم سازگار نہ ہونے کی وجہ سے ناروے آئے ہیں تاکہ ان کی تیاری میں فرق نہ آئے ،،محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ اگلے چھہ ماہ میں مکمل میچ فٹ ہونگے اور انہیں امید ہے کہ وہ با آسانی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیے جائینگے میڈیم پیسر نے کہا کہ وہ پاکستان کیلیے مزید تین چار سال کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ،آصف کو چھہ سال قبل سپاٹ فکسنگ کے الزام میں کرکٹ سے باہر کر دیا گیا تھا لیکن اب کیونکہ ان کے ساتھی محمد عامر پاکستانی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں اس لیے محمدآصف بھی کم بیک کیلیے پر امید ہیں