پاکستان فرانس ایسوسی ایشن کی طرف سے خوبصورت قلعہ ریسٹورنٹ پر کمیونٹی کےاعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستان فرانس ایسوسی ایشن کی جانب سے فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان فرانس ایسوسی ایشن کے سرپرست نواز چوہدری آف مورگاہ ، صدر چوہدری نوید اقبال پکھووال جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق سندھو اور دیگر عہدیداروں نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ میزبانوں کا کہنا تھا کہ رمضان مبارک کے مقدس مہینے میں ہمیں اختلافات کو ختم کرکے آپس میں مل جل کر رہنا چاہئے اور اجتماعی طور پر اس مقدس مہینے کے فضائل اور برکات سمیٹنے چاہئیں پاکستان مسلم لیگ کا وفد صدر اختر علی بٹ ، نائب صدر چوہدری سجاد مہنہ کی قیادت میں افطار ڈنر میں شریک ہؤا۔ ورلڈ اسلامک مشن فرانس کے وفد نے صدر چوہدری آصف شیر سمائیلہ اور چوہدری جاوید کی قیادت میں شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کا وفد کوآرڈینیٹر یورپ کامران یوسف گھمن اور میڈیا ایڈوائزر ایم اے صغیر کی قیادت میں افطار ڈنر میں پہنچا۔ انجمن فلاح دارین فرانس کے وفد نے صدر شیخ غلام حسین کی قیادت میں شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ ق کا وفد سرپرست چوہدری سجاد ڈوگہ اور صدر منیر احمد وڑائچ کی قیادت میں افطار ڈنر میں موجود تھا۔ تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹر چوہدری گلزار لنگڑیال ، چوہدری افضال ڈھل ، چئیرمین راجہ محمد عجب ، اشفاق چوہدری اور یاسر قدیر نے ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کی۔ سماجی اور کاروباری شخصیات سلیم احمد جھپہ ، چوہدری شاہد فاروق لنگڑیال ، چوہدری محمد رزاق ڈھل ، اور معززین پیرس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افطار ڈنر میں سارسل شہر کے پانچ بڑی مساجد کے اماموں نے بھی شرکت کی۔