ماہ صیام کیا آیا،عوام کی مشکلات میں ہوگیااضافہ،تو منافع خوروں کی ہوگئی چاندی،سبزی اورگوشت کی قیمتیں بڑھیں توعوام کونان شبینہ کےلالے پڑ گئے

ماہ صیام کیا آیا،،عوام کی مشکلات میں ہوگیا اضافہ،،تو منافع خوروں کی ہوگئی چاندی،سبزی اور گوشت کی قیمتیں بڑھیں تو عوام کو نان شبینہ کے لالے پڑ گئے،وزیرخزانہ کے کانوں تک عوامی مسئلہ پہنچا،،تو انہوں نےیہ کہہ کر بات ہی ٹال دی،،کہ دالیں اور سبزیاں مہنگی ہیں تو عوام گوشت کھائیں،وفاقی وزیرکےبیان نے عوام کےزخموں پر جلتی کاکام کیا،شہریوں کا کہناتھا،،کہ بارہ ہزار آمدن والے گوشت کاباقاعدگی سے استعمال کیسے کرسکتے ہیں،عوام کوریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے،،لیکن اس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے شہری مطمئن نظر نہیں آتے،رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جانا چاہیے،کیمرہ مین جمیل کیانی کے ساتھ محمد اویس وقت نیوز اسلام آباد